Wednesday, November 17, 2021

ای وی ایم شیطانی مشین ہے، شہباز شریف کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے دھواں دار خطاب

 ای وی ایم شیطانی مشین ہے، شہباز شریف کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے دھواں دار خطاب

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پارلیمان کی تاریخ میں بہت اہم دن ہے حکومت اور ان کے اتحادی آج بل بلڈوز کرانا چاہتے ہیں۔شہبازشریف کا کہنا تھا کہ بل کو بلڈوز کرانے کاسب سے بڑا بوجھ اسپیکر کے کاندھوں پر ہے۔

شہبازشریف کا مزید کہنا تھا کہ چند دن پہلے رات کے اندھیرے میں اعلان ہوا کہ پارلیمان کا اجلاس ہوگا، جب عمران خان کے کھانے میں درجنوں ممبر غیر تھے،تو اجلاس مؤخر کردیا گیا۔

اپوزیشن  لیڈر کا کہنا تھا کہ  حکومتی وزرا نے کہا متحدہ اپوزیشن سے مشورہ کرنا ہے مشاورت کے لیے آپ کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔

شہبازشریف نے کہا کہ  مشین کے ذریعے سلیکٹڈ اقتدار کو طول دینا چاہتے ہیں عوا م کےپاس ووٹ کیلئے نہیں جاسکتے اسی لیے ای وی ایم لگارکھا ہے۔

اپوزیشن لیڈرشہباشریف نے ای وی ایم شیطانی مشین قرار دیا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3wSbJWB

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times