Tuesday, November 2, 2021

بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے پر سماعت، اعدادوشمار کے جائزہ لینے کا فیصلہ

بجلی

نیپرا میں بجلی کے بنیادی ٹیرف میں ایک روپے اڑسٹھ پیسے فی یونٹ اضافے پر سماعت مکمل ہوگئی ، اعدادوشمار کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ جاری کیاجائے گا۔

چیئرمین نیپرا کی زیر صدارت حکومت کی جانب سے بجلی کی بنیادی قیمت میں ایک روپے اڑسٹھ پیسے تک اضافے کی درخواست پر سماعت ہوئی، پاور ڈویژن کے حکام نے کہا کہ اس وقت بجلی کا اوسط ٹیرف تیرہ روپے ستانوے پیسے فی یونٹ ہے، اس اضافے کے بعد بجلی کا اوسط ٹیرف پندرہ روپے چھتیس پیسے ہوجائے گا، حکومت ٹیوب ویل والوں کو ستاون ارب روپے سبسڈی دے رہی ہے، پینتالیس فیصد چھوٹے صارفین کو چھ روپے ترپن پیسے فی یونٹ سبسڈی دے جارہی ہے، حکومت اب بھی صارفین کو ایک سو اڑسٹھ ارب روپے کی سبسڈی دے رہی ہے

چیئرمین نیپرا نے کہا کہ حکومت نے کہا تھا کہ احساس پروگرام کے تحت غریب صارفین کو سبسڈی دیں گے، آپ کو تین سو یونٹ والے صارفین کا تحفظ کرنا چاہیے تھا، ہمیں صارفین کا تحفظ کرنا ہے اور بحیثیت چیئرمین میرے تحفظات ہیں، غریب لوگوں پر اس کا زیادہ بوجھ پڑے گا، صارفین پر بوجھ ڈالا جارہا ہے اس لئے وہ تو بولیں گے، اس لئے بہتر ہے حکومت نظر ثانی کرلے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3bCsOtC

0 comments:

Popular Posts Khyber Times