Monday, November 15, 2021

بھارتی حکومت نے کرتار پور راہداری کھولنے کا اعلان کردیا

بھارتی حکام

بھارتی حکام نے طویل مدت کے بعد کرتار پور راہداری 19 نومبر سے کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپوٹ کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کےسکھ ارکان پارلیمنٹ نےبھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سےکرتار پور راہداری کھولنے کی درخواست کی تھی۔

بھارت حکام نے عالمی وائرس کورونا کی وجہ بتا کر 16 مارچ 2020  کو کرتار پور راہداری بند کر دی تھی تاہم بھارت نے کرتار پور راہداری کھولنے پر مذاکرات کی پاکستانی پیشکش قبول کرلی

رپوٹ کے مطابق بھارت میں سکھوں کی تمام تنظیموں نے بھی راہداری کھولنے کے لیے دباؤ ڈالا تھا جس کے بعد بھارتی حکومت نے باباگورو نانک کی 552 ویں سالگرہ پر کرتار پور راہداری کھولنےکا اعلان کردیا۔

سربراہ پاکستان متروکہ وقف املاک بورڈ ڈاکٹر عامر نے جیو نیوز سےگفتگو میں بتایا کہ انہیں بھارت کی جانب سے کرتار پور راہداری 19 نومبر کو کھولنے کے غیر سرکاری انتظامات کاعلم ہے، تاہم بھارت کی طرف سے پاکستان کو سرکاری طورپر تاحال مطلع نہیں کیاگیا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/30ye4Kr

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times