Thursday, November 4, 2021

ملک بھر میں ڈینگی کے وار تیزی سے جاری

ملک بھر میں ڈینگی کا وار تیزی سے جاری

ملک بھر میں ڈینگی کا وار تیزی سے جاری ہے۔ 24 گھنٹوں میں راولپنڈی سے ڈینگی کے دو مریض دم توڑ گئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 68 افراد متاثر ہونے کے بعد راولپنڈی میں ڈینگی مریضوں کی تعداد 2300 سے تجاوز کرگئی ہے۔

محکمہ صحت نے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ مچھر اب گھروں کے اندر داخل ہو رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد میں تقریباً ایک سو افراد ڈینگی سے بیمار ہوئے ہیں۔

پنجاب میں مجموعی طور پر 462 کیسز میں سے 331 لاہور سے رپورٹ ہوئے ہیں۔ پشاور میں ڈینگی سے مزید 227 افراد بیمار ہوئے ہیں، لاہور ہائی کورٹ نے ڈینگی کی روک تھام کے لیے اقدامات کی تفصیلات مانگ لی ہیں۔

یبر پختو نخوا میں ڈینگی وائرس کے مزید 227 کیس سامنے آئے۔ پشاور ڈینگی سے سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں مریضوں کی تعداد 3 ہزار 358 ہے۔ صوبے بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 7 ہزار 480 ہوگئی۔ خیبرپختونخوا میں ڈینگی سے اب تک 8 اموات بھی ہوچکی ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3kaj12O

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times