
امریکی کمپنی فائزر کی کورونا وائرس کے علاج کے لیے تیار کردہ گولی کے مثبت نتائج سامنے آگئے۔ پیکس لووڈ نامی گولی کورونا کے مریضوں میں اموات کے خطرے کو 89 فیصد تک کم کرتی ہے اس لیے یہ گولی مریضوں میں کورونا کی علامات سے شدید خطرات پیدا ہونے کے فوراً بعد استعمال کے لیے بنائی گئی ہے۔
برطانوی حکام پہلے ہی فائزر کے اس نئے علاج کی ڈھائی لاکھ کورسز کا آرڈر دے چکے ہیں۔ برطانیہ نےکورونا کے علاج کیلئےگولی کی منظوری دے دی ہے۔ فائزر کمپنی نے کہا کہ وہ اپنی گولی کے عبوری ٹرائل کے نتائج امریکی ادویات کے محکمے ایف ڈی اے کو جمع کروانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
کمپنی کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو آفیسر البرٹ بورلا کا کہنا تھا کہ اس گولی میں مریضوں کی زندگیاں بچانے، کووڈ 19 کے انفیکشن کی شدت کو کم کرنے اور 10 میں سے نو مریضوں کو اسپتال میں داخلے سے بچانے کی صلاحیت ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3C1VOWJ
0 comments: