وزیراعظم عمران خان نے اتحادی جماعتوں کو آج مشاورت کیلئے بلا لیا ہے۔ذرائع کے مطابق حکومتی اتحادی جماعتوں کے رہنما آج کابینہ اجلاس کے بعد وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔عمران خان اہم فیصلوں کے متعلق اتحادی جماعتوں سے مشاورت کریں گے۔
اطلاعات ہیں کہ مشاورتی اجلاس میں ایم کیوایم، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس(جی ڈی اے)، ق لیگ اور بلوچستان عوامی پارٹی(بی اےپی) کومدعو کیا گیا ہے۔
ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا کہ اتحادی جماعتوں کو کالعدم تنظیم کےاحتجاجی مارچ سے پیدا صورتحال پراعتماد میں لیا جائے گا۔ اتحادی جماعتوں کو کالعدم تنظیم سےمعاہدے پربھی اعتماد میں لیا جائے گا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3w5Hriu
0 comments: