آج گلگت بلتستان کا 74 واں یوم آزادی منایا جارہا ہے گلگت بلتستان کے عوام نے ڈوگرا راج سے اپنی مدد آپ کے تحت آزادی حاصل کی اور پاکستان میں شامل ہوئے۔ یوم آزادی کے حوالے سے مرکزی تقریب صوبائی دارلخلافہ گلگت میں منعقد ہوگی جبکہ بلتستان ڈویژن میں مرکزی تقریب سکردو میں ہوگی۔
یوم آزادی گلگت بلتستان کے مناسبت سے آج صوبے بھر میں عام تعطیل ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے پیگام میں گلگت بلتستان کے عوم کو مبارکبادی دی ہے اور جنگ آزادی کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ 74 ویں جشنِ یومِ آزادی و الحاقِ پاکستان پر اہلِ گلگت بلتستان سمیت پوری قوم کو مبارکباد، گلگت بلتستان کے شہداء اور غازیوں کو بھی سلام پیش کرتا ہوں۔
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے گلگت بلتستان کی آزادی اور الحاق پاکستان سے کیا، آج عہدِ وفا کی تجدید کا دن ہے، وہ عہدِ وفا جس کی بنیاد 74 سال قبل گلگت بلتستان کے بزرگوں نے الحاقِ پاکستان کی شکل میں رکھی تھی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3brHKur
0 comments: