Sunday, November 14, 2021

ووٹرز کے درمیان صنفی فرق کم ہوکر ایک کروڑ 24 لاکھ 10 ہزار ہوگیا، الیکشن کمیشن

ووٹرز کی مجموعی تعداد

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کا کہنا ہے کہ ملک میں حالیہ سالوں میں پہلی بار ووٹرز کے درمیان صنفی فرق ایک کروڑ 20 لاکھ سے کم ہوگیا ہے۔الیکشن کمیشن کے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سال جولائی میں صنفی فرق ایک کروڑ 27 لاکھ 20 ہزار تھا تاہم اُسی سال اکتوبر میں یہ…

الیکشن کمیشن نے کہا کہ ملک میں ووٹرز کی مجموعی تعداد 12 کروڑ 11 لاکھ 90 ہزار ہے، جن میں سے 6 کروڑ 65 لاکھ (54.87 فیصد) مرد اور 5 کروڑ 46 لاکھ 90 ہزار (45.13 فیصد) خواتین شامل ہیں، یعنی صنفی فرق کم ہو کر ایک کروڑ 18 لاکھ 10 ہزار (9.74 فیصد) رہ گیا ہے۔

تاہم اعداد و شمار کے جائزے سے یہ بات سامنے آئی کہ دو صوبوں بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں مرد اور خواتین ووٹرز کے درمیان فرق اب بھی 10 فیصد سے زائد ہے۔بلوچستان میں ووٹرز کی کُل تعداد 50 لاکھ 40 ہزار ہے جن میں 28 لاکھ 70 ہزار (56.98 فیصد) مرد اور 21 لاکھ 70 ہزار (43.02 فیصد) خواتین شامل ہیں، صوبے میں صنفی فرق 13.96 فیصد ہے۔

خیبر پختونخوا میں ووٹرز کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 6 لاکھ 10 ہزار ہے جن میں سے مرد ووٹرز کی تعداد ایک کروڑ 14 لاکھ 80 ہزار (55.73 فیصد) اور خواتین کی تعداد 91 لاکھ 20 ہزار (44.27 فیصد) ہے، اس طرح یہاں صنفی فرق 11.46 فیصد ہے۔

ملک کے چاروں صوبوں میں سے پنجاب میں صنفی فرق سب سے کم 61 لاکھ 90 ہزار (52.44 فیصد) یعنی 8.98 فیصد ہے۔ صوبے میں ووٹرز کی کُل تعداد 6 کروڑ 90 لاکھ 90 ہزار ہے جن میں 3 کروڑ 76 لاکھ 20 ہزار (54.49 فیصد) مرد اور 3 کروڑ 14 لاکھ 20 ہزار (45.51 فیصد) خواتین شامل ہیں۔

دوسری جانب سندھ میں رجسٹرڈ ووٹرز کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 55 لاکھ 80 ہزار ہے جن میں مردوں کی تعداد ایک کروڑ 40 لاکھ (54.88 فیصد) خواتین کی تعداد ایک کروڑ 15 لاکھ 40 ہزار (45.12 فیصد) ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3ngNX3f

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times