Saturday, November 27, 2021

تیز رفتار بس گھر میں گھس گئی، 19 افراد ہلاک متعدد زخمی

تیز رفتار بس گھر میں گھس گئی، 19 افراد ہلاک متعدد زخمی

میکسیکو میں ایک تیز رفتار بس گھر میں گھس گئی جس کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق وسطی میکسیکو میں بس کو حادثہ جوکوسنگو کے ایک گاؤں میں پیش آیا جہاں ایک تیز رفتار بس بے قابو ہو کر ایک گھر کی دیوار سے ٹکرا کر تباہ ہو گئی۔

میکسیکو کے حکام کی جانب سے حادثے کی وجوہات کے بارے میں نہیں بتایا گیا تاہم مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ بس کو حادثہ بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق بس حادثے میں 19 افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہوئے، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3xtpTxA

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times