Sunday, November 14, 2021

ڈی آئی جی آپریشنز نے 17 ایس ایچ اوز کو معطل کر دیا

ڈی آئی جی آپریشنز نے 17 ایس ایچ اوز کو معطل کر دیا

ڈی آئی جی آپریشنز احسن یونس نے 17 ایس ایچ اوز کو معطل کر دیا ہے۔ترجمان پولیس نے ہم نیوز کو بتایا کہ ایس ایچ اوز کو ناقص کارکردگی اور کرائم رجسٹر نہ کرنے پر معطل کیا گیا ہے۔

سٹی ڈویژن سے ایس ایچ او داتا دربار، شاہدرہ، نیوانارکلی، بادامی باغ اور ایس ایچ او لاری اڈا کو معطل کر دیا گیا ہے۔کینٹ ڈویژن سے ایس ایچ او باغبانپورہ، ڈیفنس اے، فیکٹری ایریا اور ایس ایچ او غازی آباد معطل ہوگئے ہیں۔

ماڈل ٹاؤن ڈویژن سے ایس ایچ او کوٹ لکھپت، کاہنہ اور نشترکالونی کا ایس ایچ او معطل ہو گیا ہے۔

ترجمان آپریشنز ونگ نے بتایا کہ صدر ڈویژن سے ایس ایچ او جوہر ٹاؤن، چوہنگ اور گرین ٹاؤن معطل کر دیئے گئے ہیں۔

اقبال ٹاؤن ڈویژن سے ایس ایچ او ساندہ اور شیراکوٹ کی معطلی کے احکامات جاری ہوئے ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/30qNClH

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times