Saturday, November 13, 2021

این اے 133، ضمنی الیکشن کیلئے امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ

این اے 133، ضمنی الیکشن کیلئے امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ

لاہور کے حلقہ این اے 133 میں ضمنی الیکشن کے لیے 11 امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کردیے گئے۔

الیکشن کمیشن کی فہرست کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی شائستہ پرویز کو شیر اور پیپلزپارٹی کے اسلم گل کو تیر کا نشان الاٹ کیا گیا ہے۔

فرسٹ ڈیموکریٹک فرنٹ کی غلام فاطمہ گیلانی کو گھنٹی، تحریک اصلاحات پاکستان کے عبد العزیز کو پگڑی اور 7 آزاد امیدواروں کو بھی دیگر انتخابی نشان الاٹ کیے گئے۔

این اے 133 سے پی ٹی آئی کے امیدوارجمشید اقبال چیمہ کےکاغذات نامزدگی مسترد ہوگئے تھے اور انہوں نے فیصلے کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھاہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3CgJq54

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times