Sunday, November 7, 2021

کراچی کے علاقے کورنگی سے 13 سالہ لڑکی اغوا

کراچی کے علاقے کورنگی سے 13 سالہ لڑکی اغوا

کراچی کے علاقے کورنگی صنعتی ایریا سے 13 سالہ لڑکی کو محلے دار نے اغوا کرلیا ہے۔ رپوٹ کے مطابق پولیس نے کورنگی صنعتی ایریا شریف آباد سے 13سالہ لڑکی کو مبینہ طورپر اسکول کے باہر سے اغوا کیا گیا جس کا مقدمہ کورنگی انڈسٹریل ایریا تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ مغویہ کے اغوا میں مبینہ طورپر محلےکا رہائشی غلام مرتضیٰ نامی شخص ملوث ہے جو اغوا کے واقعے کے بعد سے فیملی سمیت گھر سے فرار ہے۔

پولیس کا بتانا ہےکہ مقدمےکے اندراج کے بعد اغوا کاروں کی طرف سے بچی کے اہلخانہ کو فون کال بھی موصول ہوئی، اغوا کاروں کے مطابق لڑکی رخسانہ اس وقت کندھ کوٹ میں ہے۔

پولیس نے اغوا کے واقعات کے خلاف بنائے گئے اینٹی وائلنٹ کرائم سیل میں تفتیش منتقل کردی ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3bOg5nN

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times