
افغانستان کے صوبہ قندوز کے ضلع سید آباد کی ایک مسجد میں زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں متعدد افراد شہید ہوگئے۔
طالبان عہدیدار بلال کریمی نے ایک ٹوئٹر پیغام میں تصدیق کی دھماکا صوبہ قندوز میں ایک مسجد میں ہوا جس کے نتیجے میں متعدد افراد شہید اور کئی زخمیوں ہوگئے۔
انہوں نے بتایا کہ طالبان فورسز کا اسپیشل یونٹ جائے وقوع پر پہنچ گیا ہے اور واقعے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
افغان نشریاتی ادارے خاما پریس کے مطابق افغانستان میں طالبان کے کنٹرول سنبھالنے کے بعد سے صوبہ قندوز میں ہونے والا یہ پہلا دھماکا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3alQLEQ
0 comments: