Wednesday, October 20, 2021

آسٹریلیا کے سابق کرکٹر گرفتار

آسٹریلیا کے سابق کرکٹر گرفتار

آسٹریلیا کے نامور سابق کرکٹر مائیکل سلیٹر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔آسٹریلوی میڈیا رپورٹس کے مطابق مائیکل سلیٹر کو مبینہ طور پر گھریلو تشددکے کیس میں حراست میں لیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق مبینہ گھریلو تشدد کا واقعہ گزشتہ ہفتے پیش آیا تاہم سابق کرکٹر کی گرفتاری آج صبح ہوئی۔

آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ مائیکل سلیٹر کو ابھی چارج نہیں کیا گیا اور اس سے معاملے پر صرف پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی شائقین کی آسٹریلوی کرکٹرز کو گالیاں

نیوساؤتھ ویلز پولیس نے معاملے پر کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے کی شکایت کے بعد بدھ کے روز سڈنی کے گھر سے انہیں گرفتار کیا گیا اور ایک پولیس اسٹیشن لے جایا گیا ہے۔

سابق بیٹسمین 1993 سے 2001 تک 74 ٹیسٹ کھیل کر آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کا حصہ رہے۔

اس کے بعد سے وہ ٹی وی پر نمایاں کام کرتے دیکھائی دیے ہیں اور کمنٹری بھی کرتے ہیں۔ لیکن انہیں گذشتہ ہفتے آسٹریلیا کے چینل نے کام سے فارغ کر دیا تھا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Z12feG

0 comments:

Popular Posts Khyber Times