Thursday, October 28, 2021

پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے اور اپنے فرائض سے آگاہ ہے، معید یوسف

پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے اور اپنے فرائض سے آگاہ ہے، معید یوسف

مشیر قومی سلامتی معید یوسف کا کہنا ہے کہ چارٹر آف اکانومی کے ساتھ چارٹر آف نیشنل سیکیورٹی پر بھی بات ہونی چاہیے۔ان کا کہنا ہے کہ ہمارا مشرقی ہمسایہ فیک نیوز سے دنیا بھرمیں ہمیں بدنام کرنے کی کوشش کررہاہے ۔بھارت کا پاکستان کے خلاف فیک نیوز پرمبنی بیانیہ آشکار ہوچکاہے۔ہماری کوشش ہوتی ہے کہ ہم حق بجانب بیانیہ…

انہوں نے کہا ہے کہ ماضی میں پاکستان کے بیانیے کو منفی انداز میں پیش کیاجاتارہا ۔ہمیں موثر قومی بیانیے کی تشکیل کےلیے مختلف متعلقہ اداروں میں ہم آہنگی لانی ہوگی۔چارٹر آف اکانومی کے ساتھ چارٹر آف نیشنل سیکیورٹی پر بھی بات ہونی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہمیں حقیقی قومی بیانیے کو دنیاکے سامنے رکھنے کےلیے میڈیا کی جدتوں کےساتھ چلنا ہوگا۔ہم اسٹریٹجک کمیونی کیشن میں دیگر ممالک کے نسبت پیچھے ہیں۔ایک ہی بیانیہ ہر جگہ ایک ہی طرح سے نہیں سمجھا جاسکتا۔ ہمیں وہ لوگ چاہیئں جو پاکستان کا پس منظر اندر سے جانتے ہوں۔

انہوں نے کہا ہے کہمپاکستان حقائق پر مبنی قومی بیانیے پر یقین رکھتا ہے۔مختلف بیانیے مل کر ہی بتاتے ہیں کہ پاکستان کیسا ملک ہے۔فیک نیوز کا مسئلہ پاکستان نہیں دنیا بھرمیں ہے۔

مشیر قومی سلامتی معید یوسف کا کہنا ہے کہ مغربی ممالک 20سال تک پاکستان کوافغانستان میں مسئلہ سمجھتے رہے۔ پاکستان امن کے ساتھ کھڑا ہے اور رہے گا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2ZtLc58

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times