Sunday, October 10, 2021

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی قندوزدھماکےکی شدید مذمت

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے شمالی افغانستان کے شہر قندوزکی مسجد میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ہفتے سے بھی کم عرصے میں کسی مذہبی ادارہ پر تیسرا حملہ ہے۔

اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن دوجاریک کے جاری بیان کے مطابق اقوام متحدہ کےسربراہ انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ حملہ آور نے عام شہریوں کو نشانہ بناتے ہوئے ان کے مذہبی حقوق کو سلب کرنے کی کوشش کی جو بنیادی انسانی حقوق اور بین الاقوامی انسانی قانون کی خلاف ورزی ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ مجرموں کو ہر صورت انصاف کے کٹہرے میں لایا جانا چاہیے۔

اخباری اطلاعات کے مطابق خودکش بمبار نے مسجد میں دوران نماز جمعہ نمازیوںکو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں کم از کم 100 افراد شہید اورمتعدد زخمی ہوئے۔ سیکرٹری جنرل نے سوگوار خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

اطلاعات کے مطابق اس حملے کی ذمہ داری داعش خراسان نے قبول کی جو اس سے پہلے افغانستان میں شیعہ مسلم کمیونٹی کو نشانہ بنا چکا ہے اور طالبان کے مخالف ہیں ، جنہوں نے اگست کے وسط میں اقتدار پر قبضہ کر لیا تھا۔خراسان کے عسکریت پسندوں نے گزشتہ ماہ کابل ایئرپورٹ پر بھی حملہ کیا تھا جس میں 13 امریکی فوجی اہلکار اور 169 افغان شہری ہلاک ہوئے تھے۔

دریں اثناء افغانستان میں اقوام متحدہ کے مشن یوناما نے بھی اپنے ٹویٹ میں ان حالیہ حملوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔یوناما نے کہا کہ آج کا واقعہ انتہائی تشویش ناک اور پریشان کن ہے۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2WWRtp2

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times