Tuesday, October 19, 2021

پاک بحریہ نے بھارتی آبدوز کی پاکستان میں داخلے کی کوشش ناکام بنادی

پاک بحریہ نے بھارتی آبدوز کی پاکستان میں داخلے کی کوشش ناکام بنادی

پاک بحریہ نے بھارتی سب میرین کی پاکستانی حدود میں داخل ہونے کی کوشش ایک بار پھر ناکام بنادی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک بحریہ نے بھارتی سب میرین کو پاکستانی حدود میں داخل ہونے سے روک دیا۔

آئی ایس پی آر کا بتانا ہےکہ پاک بحریہ نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیت اور مسلسل نگرانی سے بروقت بھارتی سب میرین کا پتا لگایا، مسلسل تیسری بار پاک بحریہ کے لانگ رینج پیٹرول ائیرکرافٹ نے بھارتی سب میرین کو بروقت ٹارگٹ کرکے روکا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی سب میرین نے 16 اکتوبر کو پاکستانی سمندری حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی خدشات کے باعث پاک بحریہ مسلسل پاکستانی سمندری حدود کی نگرانی کررہی ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ حالیہ واقعہ بھارت کی مذموم سازشوں کا عکاس ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2XvLLLi

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times