Thursday, October 21, 2021

ڈونلڈ ٹرمپ کا ‘ٹروتھ’ نامی سوشل میڈیا پلیٹ فارم بنانے کا اعلان

ڈونلڈ ٹرمپ کا ‘ٹروتھ’ نامی سوشل میڈیا پلیٹ فارم بنانے کا اعلان

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیس بک اور ٹوئٹر کو ٹکر دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے ‘ٹروتھ’ نامی سوشل میڈیا پلیٹ فارم بنانے کا اعلان کردیا ہے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم ایک ایسی دنیا میں رہتے ہیں جہاں ٹوئٹر پر طالبان کی موجودگی تو ہے لیکن عوام کے پسندیدہ امریکی صدر کو خاموش کرا…

ٹرمپ میڈیا اینڈ ٹیکنالوجی گروپ کا کہنا ہے کہ سوشل نیٹ ورک سیلیکون ویلی کی بگ ٹیک کمپنیوں کے خلاف لڑے گا، جنہوں نے امریکہ میں مخالف آوازوں کو خاموش کرنے کے لیے یکطرفہ طاقت کا استعمال کیا ہے۔

سابق صدر کا انٹرپرائز سبسکرپشن ویڈیو سروس بھی بنائے گا۔ سوشل نیٹ ورک اگلے مہینے بیٹا لانچ اور 2022 کی پہلی سہ ماہی میں مکمل متعارف کرادیا جائے گا۔

یاد رہے کہ امریکی انتخابات سے قبل ٹوئٹر نے اشتعال انگیز ٹوئٹس کرنے پر جنوری میں ٹرمپ کا اکاؤنٹ ڈیلیٹ کردیا تھا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3aTQ4mJ

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times