Thursday, October 21, 2021

بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ گر کر تباہ

بھارتی فضائیہ کا لڑاکا گر کر تباہ

بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ مدھیا پردیش میں گر کر تباہ ہوگیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق حادثہ مدھیا پردیش کے ضلع بِھنڈ میں پیش آیا جہاں بھارتی فضائیہ کا میراج 2000 لڑاکا طیارہ جمعرات کے روز گر کر تباہ ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ حادثے کے نتیجے میں پائلٹ نے پیراشوٹ کے ذریعے چھلانگ لگائی اور وہ محفوظ رہا۔

بھارتی میدیا کے مطابق طیارہ مہاراج پورہ ائیربیس سے اڑا تھا اور اس میں ایک ہی پائلٹ سوار تھا جب کہ طیارے کے تباہ ہونے کی ابتدائی وجہ تکنیکی خرابی بتائی جارہی ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3B8cOdq

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times