Saturday, October 9, 2021

سابق صدر و وزیراعظم آزاد کشمیر سردار سکندر حیات انتقال کرگئے

سابق صدر و وزیراعظم آزاد کشمیر سردار سکندر حیات خان

سابق صدر و وزیراعظم آزاد کشمیر سردار سکندر حیات خان طویل علالت کے بعد وفات پاگئے۔

سردار سکندر حیات 87 برس کی عمر میں انتقال کر گئے، وہ طویل عرصے سے علیل تھے اور عارضہ قلب کے باعث اسپتال میں زیر علاج تھے۔

وزیراعظم عمران خان نے سابق صد و وزیراعظم آزاد کشمیر سردار سکندر حیات خان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سردار سکندر حیات خان کی کشمیر کاز اور کشمیری عوام کے لیے خدمات ناقابل فراموش ہیں۔

وزیراعظم نے سردار سکندر حیات خان کے اہلخانہ سے تعزیت اور دعائے مغفرت بھی کی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2YC9BVB

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times