Friday, October 8, 2021

سندھ میں 72 گھنٹوں کیلئے سی این جی بند

 سی این جی

موسم سرما سے قبل گیس کی قلت کا بہانہ بنا کر سوئی سدرن نے سندھ میں اچانک 72 گھنٹوں کیلئے سی این جی بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

ایس ایس جی سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گیس پریشر میں کمی کے باعث سی این جی اسٹیشنز بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق آج صبح 8 بجے سے 3 دن کیلئے سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی بند رہے گی۔

ایس ایس جی سی کے اعلان کے بعد اب سندھ میں سی این جی اسٹیشنز 72 گھنٹے بعد پیر کی صبح 8 بجے کھلیں گے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3Aj4lmZ

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times