Friday, October 15, 2021

بجلی کی قیمت میں ایک روپے68پیسے فی یونٹ اضافہ

بجلی کی قیمت میں ایک روپے68پیسے فی یونٹ اضافہ

حکومت پاکستان نے بجلی کی قیمتوں میں ایک روپے 68 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ بجلی کی قیمت میں اضافہ سہہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔

کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دی۔ نیپرا نے سہہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت توانائی کی جانب سے بھجوائی گئی تھی۔ نیا سہہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ میں اضافہ یکم اکتوبر سے لاگو ہوگا۔

خیال رہے کہ حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں بھی مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پٹرولیم مصنوعات 9 روپے 75 پیسے فی لٹرمہنگی کرنے کی سفارش کی ہے۔

اوگرا کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 90 پیسے فی لٹر جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 10 روپےفی لٹرمہنگا کرنے کی تجویزدی ہے۔ قیمتوں میں اضافے کی حتمی منظوری وزیراعظم دیں گے جب کہ نئی قیمتوں کا اطلاق آئندہ 15 روز کے لیے ہو گا۔

 

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3DDnEcI

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times