Wednesday, October 20, 2021

شہر قائد کے باسیوں کے لیے اچھی خبر، مزید 40 بسیں کراچی پہنچ گئیں

شہر قائد کے باسیوں کے لیے اچھی خبر، مزید 40 بسیں کراچی پہنچ گئیں

گرین لائن پر چلنے کے لیے مزید 40 بسیں کراچی پہنچ گئیں۔گرین لائن کےلیے 40 بسوں سے بھرا جہاز کراچی پورٹ پر لنگرانداز ہوگیا جس پر سے بسوں کو اتارنے کا کام جاری ہے۔حکام کا کہنا ہےکہ بسیں شام تک اتارلی جائیں گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی گرین لائن پراجیکٹ کے لیے 40 بسیں کراچی پہنچی تھیں۔

دوسری جانب وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے بھی ٹوئٹر پر بسوں کے کراچی پورٹ پہنچنے کی تصویر شیئر کی اور کہا کہ گرین لائن منصوبے کے لیے 40 بسوں کی دوسری کھیپ کراچی پہنچ گئی، اب تمام 80 بسیں کراچی پہنچ چکی ہیں. کمرشل آپریشن کی تیاریاں مقررہ ہدف کے مطابق چل رہی ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3m0340p

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times