Thursday, October 7, 2021

ربیع الاول کا چاند نظر آگیا، 12ربیع الاول 19 اکتوبر کو ہوگی

ربیع الاول کا چاند نظر آنے کا اعلان کردیا

ربیع الاول کا چاند نظر آگیا، یکم ربیع الاول کل جب کہ بارہ ربیع الاول منگل 19 اکتوبر کو ہوگی۔

 مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے ملک میں ربیع الاول کا چاند نظر آنے کا اعلان کردیا۔ یکم ربیع الاول کل بروز جمعہ 8 اکتوبر کو ہوگی اسی طرح 12 ربیع الاول بروز منگل 19 اکتوبر کو منائی جائے گی۔

ماہ ربیع الاول 1443 ہجری کے چاند کی رویت کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی اسلام آباد کا اجلاس وزارت مذہبی امور پاک سیکرٹریٹ اسلام آباد میں منعقد ہوا۔

اجلاس کی صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر نے کی جب کہ رویت ہلال کمیٹی اسلام آباد کے ارکان کے علاوہ، سپارکو، محکمہ موسمیات اور وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3ajcrS2

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times