Tuesday, September 21, 2021

ضرورت پڑنے پر ہمیشہ اوورسیز پاکستانیوں نے تعاون کیا، شاہ محمود قریشی

ضرورت پڑنے پر ہمیشہ اوورسیز پاکستانیوں نے تعاون کیا، شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ حکومت اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دلانے کیلئے پرعزم ہے، اس حوالے سے اعتراضات دور کر رہے ہیں۔وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے امریکا میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ہمارے ملک کا سرمایہ ہیں ان کو سرمایہ کاری کی سہولتیں فراہم کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو اوورسیز پاکستانیوں کی مشکلات کا بخوبی اندازہ ہے، ہمیشہ ملک کو ضرورت پڑنے پر ہمیشہ اوورسیز پاکستانیوں نے تعاون کیا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ بیرون ملک مقیم ہم وطنوں کو ووٹ کا حق دلانے کی کوشش جاری ہے، اس معاملے پر ہونے والے اعتراضات کو دور کر رہے ہیں،

ان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئےای کچہری سسٹم بھی لارہے ہیں، امریکا کیلئے براہ راست پی آئی اے فلائٹس چلانے کی کوششیں کی جارہی ہیں، پی آئی اے کے ساتھ ماضی میں جو کچھ ہوتا رہا وہ سب آپ کے سامنے ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم سیکیورٹی سے مطمئن تھی اس لیے پاکستان آئی، پاکستان کے سیکیورٹی اداروں کو کوئی تھریٹ موصول نہیں ہوئی، بس کے بجائے ہیلی کاپٹر سےٹیم کواسٹیڈیم پہنچانے کی بھی پیشکش کی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے مسئلہ کشمیر کو سلامتی کونسل میں اٹھا کر اس میں نئی روح پھونک دی ہے، بھارت کا کشمیر کو اندرونی معاملہ قرار دینے کو سختی سے رد کیا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3AzIt7O

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times