Thursday, September 23, 2021

وزیر خارجہ شاہ محمود کی امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ سے ملاقات، افغان ایشو پر تبدلہ خیال

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ انٹونی بلنکن

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے  نیویارک میں امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ انٹونی بلنکن سے پہلی مرتبہ ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان ممکنہ طور پر افغانستان کے مسئلے پر بات ہوئی۔

تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہنے والی یہ ملاقات امریکی محکمہ خارجہ کی ویب سائٹ پر نیویارک کے پیلس ہوٹل میں دوپہر 1 بجے شروع ہوئی، دونوں اعلیٰ سفارت کاروں کے درمیان یہ پہلی ملاقات ہے۔

امریکا اور پاکستان دونوں نے کہا ہے کہ وہ بعد میں اس ملاقات کے حوالے سے بیان جاری کریں گے جبکہ انٹونی بلنکن مقامی وقت کے مطابق شام پونے 5 بجے پریس بریفنگ بھی دیں گے۔

پاکستان طویل عرصے سے خصوصاً کابل میں امریکی حمایت یافتہ حکومت کے خاتمے کے بعد امریکی قیادت سے اعلیٰ سطح کے رابطوں کا خواہشمند ہے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 76 ویں اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک میں موجود شاہ محمود قریشی نے اپنے ہم منصبوں کے ساتھ دوطرفہ ملاقاتوں کا ایک سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، انہوں نے اپنی ملاقاتوں اور دیگر مصروفیات میں عالمی رہنماؤں پر زور دیا کہ وہ افغانستان کے نئے حکمرانوں کے ساتھ رابطے برقرار رکھیں۔

توقع ہے کہ وہ امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ سے ملاقات میں بھی انہوں یہی بات کی ہو گی پاکستان نے ابھی تک اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں طالبان کے مطالبے کی حمایت نہیں کی ہے۔

جمعرات تک یہ واضح ہو گیا تھا کہ افغانستان کے نئے حکمرانوں کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موجودہ سیشن میں ملک کی نمائندگی کرنے کا امکان نہیں ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3ELNk8C

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times