Friday, September 3, 2021

نئی حکومت کا جلد اعلان کریں گے، معاون ترجمان افغان طالبان

نئی حکومت کا جلد اعلان کریں گے، معاون ترجمان افغان طالبان

معاون ترجمان افغان طالبان بلال کریمی نے کہا ہے کہ گزشتہ جمعہ نئی حکومت سے متعلق تاریخ کا اعلان نہیں کیا، نئی حکومت کا جلد اعلان کریں گے تاخیر نہیں ہو گی۔

سرکاری ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ وادی پنج شیر کا مغربی حصہ پہلے ہی کنٹرول میں آچکا ہے جب کہ اس وادی کے مشرقی علاقے بھی ہمارے کنٹرول میں ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کے بڑے ضلع پریان میں امن بحال کر چکے ہیں، وادی مجموعی طور پر طالبان کے سخت محاصرے میں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کاپیسا کے راستے ضلع انابہ پر بھی ہمارا کنٹرول ہے، مخالفین کو بھاری نقصان کا سامنا ہے جب کہ طالبان محفوظ ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3n1Za8f

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times