Thursday, September 23, 2021

وزیراعظم آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

وزیراعظم آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

وزیراعظم پاکستان عمران خان آج رات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔

نیویارک میں جاری جنرل اسمبلی کے اجلاس سے وزیراعظم عمران خان ورچوئل خطاب کریں گے۔
وزیراعظم اپنے خطاب میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور افغانستان کی صورت حال سمیت دیگر امور پر دنیا کو پاکستان کے مؤقف سے آگاہ کریں گے۔

یاد رہے کہ اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر منیر اکرم نے چند روز قبل بتایا تھا کہ وزیراعظم عمران خان 24 ستمبر کو جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے جس میں وہ کشمیر اور افغانستان سمیت دیگر مسائل پر اظہار خیال کریں گے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3kzvjSU

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times