
پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ) کے جنرل سیکریٹری وڈائریکٹر آپریشن ثناء اللہ گھمن کی چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی سے ہیلتھ لیوی بل میں تاخیر پر ملاقات ہوئی چیئرمین سینٹ نے ہیلتھ لیوی بل کے نفاذ میں تاخیر کی وجوہات معلوم کرنے کی یقین دہانی کی۔
تفصیلات کے مطبق پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ) کے جنرل سیکریٹری نے ہیلتھ لیوی بل میں تاخیر کے حوالے سے چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی سے ملاقات کی اور مسائل سے انھیں آگاہ کیا۔ چئیرمین سینیٹ نے کہاکہ عوام کی صحت حکومت کی ترجیح ہے،ہماری کوشش ہے کہ یکساں بنیادوں پرعوام کوصحت سے جڑی سہولیات فراہم کی جائیں،تاکہ صحت مند معاشرہ تشکیل پاسکے،اس سلسلے میں حکومت متعدد منصوبہ جات پرعمل پیراہے۔
پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ) کے جنرل سیکریٹری وڈائریکٹر آپریشن ثناء اللہ گھمن نے چیئرمین سینٹ کوبتایاکہ پناہ گزشتہ 37سال عوام کودل کی بیماریوں سے متعلق آگہی دے رہی ہے۔
انھوں نے مزید بتیا کہ دل اورمتعددامراض کی ایک اہم وجہ تمباکوکااستعمال ہے،ڈبلیو ایچ اونے تمباکونوشی کونصف صارفین کاقاتل قراردیاہے،اس کی روک تھام کے لئے پناہ اورسول سوسائٹی کی کوششوں سے وفاقی کابینہ میں ہیلتھ لیوی بل پیش کیاگیا ہے جسے وزیراعظم کی رضامندی سے منظورکیاگیا۔
انھوں نے کہا کہ لیکن دوسال سے زائد کاوقت گزر جانے کے باوجوداس پرعمل درآمدنہ ہوسکا،ہیلتھ لیوی بل کے نفاذ میں تاخیرسے عوام کی بیماریوں میں اضافہ ہواہے،جس کے سدباب کے لئے ہیلتھ لیوی بل کانفاذ عمل میں لایاجانانہایت ضروری ہے۔
پناہ کے جنرل سیکریٹری نے کہا کہ اس سے ہرسال 615ارب روپے کے ہیلتھ برڈن میں کمی ہوگی اور55ارب روپے کی مدمیں اضافی ریونیوحاصل ہوگا،جوملک کے لئے خوشحالی لائے گا۔
چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی نےپناہ کی کاوشیں قابل تحسین قرار دیا اور کہا کہ ہیلتھ لیوی بل کے نفاذ میں تاخیر کی وجوہات بارے متعلقہ اداروں سے پوچھاجائے گا،تاکہ انھیں سامنے لاکرمسائل کاسدباب کیاجاسکےاس سلسلے میں پناہ کے لئے ہمارامثبت تعاون شامل حال رہے گا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3tBJRV7
0 comments: