
سینیئر اداکار اور کامیڈین عمرشریف نے وزیراعظم عمران خان سے علاج کے لیے مدد طلب کرلی۔حال ہی میں سوشل میڈیا پر عمر شریف کی تشویشناک صحت کے حوالے سے خبریں وائرل ہوئی تھیں اور بعد ازاں کامیڈین کے بیٹے جواد عمر نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے بتایا تھا کہ والد دل کی تکلیف میں مبتلاہیں لیکن ان کے…
تاہم اب ان کی ایک اور ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں معروف کامیڈین کہہ رہے ہیں کہ ڈاکٹرز نے کہا ہے کہ مجھے بہتر علاج کے لیے ملک سے باہر جانا چاہیے،ڈاکٹرز کے مطابق میرا بہتر علاج امریکا میں ہوسکتا ہے ۔
نجی ٹی وی چینل کے ایک شو میں گفتگو کرتے ہوئے عمر شریف کا کہنا تھا کہ میری قسمت میں لکھا تھا کہ میں نے عمران خان کی شوکت خانم اسپتال کے لیے مدد کی۔
معروف کامیڈین نے اپنے ویڈیو پیغام میں وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’میں عمر شریف جناب وزیراعظم عمران خان سے مخاطب ہوں ، عمران خان صاحب!جب بھی آپ نے کوئی چیز کی ہے آپ نے مجھے کال کیا ہے میں نے آپ کی آوز پر لبیک کہا ہے اسی لیے مجھے بھی یقین ہے کہ آپ بھی میری آواز پر لبیک کہیں گے۔‘
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3jZ0rek
0 comments: