Thursday, September 16, 2021

ممبران برطانوی پارلیمنٹ کا پاکستان کو ریڈلسٹ سے نکالنے پر زور

مبران برطانوی پارلیمنٹ کا پاکستان کو ریڈلسٹ سے نکالنے پر زور

مبران برطانوی پارلیمنٹ نے پاکستان کو ریڈلسٹ سے نکالنے پر زور دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ حکومت پاکستان کو ریڈلسٹ نکال دیں گی۔تفصیلات کے مطابق ممبران برطانوی پارلیمنٹ نے پاکستان کوریڈلسٹ سے نکالنے پر زور ڈالتے ہوئے کہا کہ پاکستان کوریڈلسٹ سےنکلوانےمیں کردارادا کررہے ہیں۔


ممبران پارلیمنٹ جان کروڈس اورسیم ٹیری نے پاکستان کمیونٹی کویقین دہانی کرائی ، سیم ٹیری نے کہا کہ پاکستان کوجب ریڈلسٹ میں ڈالاگیا توفرانس جرمنی سے کم کیسزتھے، پراعتمادہیں کہ آج پاکستان کوریڈلسٹ سے نکال دیاجائے گا۔

ممبر پارلیمنٹ کا کہنا تھا کہ پاکستانی وزراکےساتھ ریڈلسٹ معاملےپررابطہ ہوا، ریڈلسٹ کی وجہ سےلوگوں کومعاشی مشکلات ہیں، امیدہے نئی وزیرخارجہ پاکستان کو ریڈلسٹ نکال دیں گی۔

جان کروڈس نے کہا کہ پاکستان کوریڈلسٹ پرڈالناناانصافی تھی، پاکستان کوریڈلسٹ سےنکلوانےتک لابنگ جاری رکھیں گے۔

خیال رہے گذشتہ روز برطانوی حکومت نے ٹریفک لائٹ سسٹم میں ہونے والی تبدیلیوں کے حوالے سے باضابطہ اعلان کرنا تھا، جسے چند وجوہات کی وجہ سے کل تک مؤخر کردیا گیا تھا۔

حکومتی ذرائع نے بتایا کہ کابینہ میں ہونے والے ردوبدل کی وجہ سے ٹریفک لائٹ سسٹم کی تبدیلی کو مؤخر کیا گیا ہے جبکہ برطانوی تجزیہ کاروں نے پاکستان ، ترکی کا نام ریڈ لسٹ سے نکلنے کی پیش کوئی کر رکھی ہے۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3CkctFf

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times