Thursday, September 16, 2021

اوورسیز پاکستانی اب شناختی کارڈ موبائل فون پر حاصل کرسکیں گے

موبائل فون پر فنگر پرنٹ

چیئرمین نادرا طارق ملک کا کہنا ہے اوورسیز پاکستانی اب شناختی کارڈ موبائل فون پر حاصل کرسکیں گے جبکہ فنگرپرنٹ بھی موبائل فون پر دیے جاسکیں گے۔

واشنگٹن میں چیئرمین نادرا طارق ملک نے پاکستانی سفارتخانےمیں نادرا کے دفتر کا افتتاح کردیا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پراوورسیزکوسہولیات مہیاکی جارہی ہیں، شناختی کارڈ اب موبائل فون پرحاصل کیےجاسکتے ہیں جبکہ فنگرپرنٹ بھی موبائل فون پردیے جاسکیں گے۔

چیئرمین نادرا کا کہنا تھا کہ 84لاکھ اوورسیزپاکستانی ووٹ ڈالنےکےاہل ہیں، الیکشن کمیشن کی اجازت سےان کی ووٹنگ سہولت پرکام شروع کریں گے ، الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے،لیٹرلکھاگیاہےانہیں حکم نہیں دیا۔

طارق ملک نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کےکہنےپرانہیں پریزینٹیشن دی گئی،الیکشن کمیشن کوکوئی غلط فہمی ہوئی ہےواپس آکراسے دورکردوں گا۔

گذشتہ ماہ نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے آن لائن شناختی کارڈ بنوانے، تجدید کروانے کے لیے موبائل ایپ تیار کی تھی ، اس ایپ کی تیاری کے بعد پاکستانی دنیا میں ایس ٹیکنالوجی متعارف کرانے والا پہلا ملک بن گیا تھا، جس کی بدولت شہری اسمارٹ فون کی مدد سے گھر بیٹھے ہی شناختی کارڈ بنواسکیں گے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3lwhR1d

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times