Wednesday, September 22, 2021

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ ورنن فلینڈر اکتوبر میں پاکستان پہنچیں گے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ ورنن فلینڈر اکتوبر میں پاکستان پہنچیں گے

ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ اور جنوبی افریقا کے سابق کھلاڑی ورنن فلینڈر اکتوبر میں پاکستان پہنچیں گے۔ذرائع کے مطابق ورنن فلینڈر اکتوبر کے پہلے ہفتے لاہور پہنچیں گے اور نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے دوسرے مرحلے میں موجود ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ورنن فلینڈر پاکستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے کھلاڑیوں کے ساتھ کام کریں گے۔

دوسری جانب آسٹریلیا کے سابق کھلاڑی میتھیو ہیڈن دبئی میں پاکستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ میتھیو ہیڈن ان دنوں دبئی میں کمنٹری میں مصروف ہیں، ہیڈن اپنا اسائنمنٹ مکمل کر کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بائیو سکیور ببل میں آجائیں گے۔

خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے میتھیوہیڈن اور ورنن فلینڈر کی خدمات حاصل کی ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3kC2oxH

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times