Wednesday, September 1, 2021

چین کی طالبان کو افغانستان کی تعمیرِ نو میں ہاتھ بٹانے کی پیشکش

وزارتِ خارجہ کی ترجمان وینگ وین بِن

چین کی وزارتِ خارجہ نے طالبان پر ایک بار پھر زور دیا ہے کہ وہ شراکت داری پر مبنی حکومت کا قیام عمل میں لائیں اور دہشت گرد تنظیموں سے رابطے منقتع کر دیں۔

ساتھ ہی وزارتِ خارجہ کی ترجمان وینگ وین بِن نے افغانستان میں قیامِ امن اور تعمیرِ نو کے کام میں مدد کرنے کی پیشکش کی۔

چین کے سرکاری خبر رساں ادارے چائنہ نیوز سروس کے مطابق جب ترجمان سے پوچھا گیا کہ آیا بیجنگ اس حکومت کو تسلیم کرے گا جس کا اعلان چند روز میں متوقع ہے۔

اس سے قبل ایک ترجمان نے بتایا تھا کہ چین کابل میں حکومت بننے کا انتظار کرے گا اور اس کے بعد ہی اسے تسلیم کرنے کا سوال پیدا ہوگا۔

تاہم بدھ کو وینگ وین بِن کا کہنا تھا: ’چین کو امید ہے کہ افغانستان میں تمام فریق افغان عوام کی خواہشات اور بین الاقوامی برادری کی توقعات کا احترام کریں گے، ایک کھلا اور شراکت پر مبنی سیاسی نظام تشکیل دیں گے، اعتدال پسند پالیسیاں اپنائیں گے اور دہشت گرد تنظیموں سے رابطے ختم کر دیں گے۔‘



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3yxR09B

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times