
امریکا کی اعلیٰ عسکری قیادت نے کہا ہے کہ ممکن ہے داعش کے خلاف طالبان کے ساتھ کام کریں۔ان خیالات کا اظہار امریکی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل مارک ملی نے وزیر دفاع جنرل آسٹن کے ہمراہ بریفنگ کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا کہ طالبان تبدیل ہوئے یا نہیں ابھی دیکھنا باقی ہے۔افغانستان میں پیش آنیوالےتجربےکامطالعہ اورتجزیہ کیاجائےگا۔جنرل مارک ملی کا کہنا تھا کہ ممکن ہے کہ داعش کے خلاف طالبان کے ساتھ کام کریں، امریکی فوج کوافغانستان سےاسٹریٹجک سبق سیکھناہوگا.
اس موقع پر امریکی وزیر دفاع جنرل لائیڈ آسٹن نے کہا ہے کہ افغانستان میں جنگ ختم ہوگئی ہے، اب سفارتی مشن پر کام ہو رہا ہے۔واشنگٹن میں بریفنگ دیتے ہوئے جنرل آسٹن کا کہنا تھا کہ طالبان کے ساتھ محدود سطح پر رابطہ ہے، مستقبل کی طالبان حکومت پر لائحہ عمل وقت کے ساتھ بنے گا۔
انہوں نے کہا کہ کسی بھی فوجی آپریشن میں بہتری کی گنجائش رہتی ہے، امریکی فوج نے خطرات کا سامنا کرتے ہوئے مشن پورا کیا۔انہوں نے بتایا کہ امریکااوراتحادیوں نےایک لاکھ 24ہزارشہریوں کوافغانستان سےنکالا،افغانستان سے 6ہزارامریکی شہریوں کا انخلا کیا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2WMids4
0 comments: