Saturday, September 11, 2021

عمرشریف کے علاج کیلئے سندھ حکومت پیچھے نہیں رہے گی، وزیراعلیٰ سندھ

عمرشریف کے علاج کیلئے سندھ حکومت پیچھے نہیں رہے گی، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ عمرشریف کے علاج کیلئے سندھ حکومت پیچھے نہیں رہے گی۔خیال رہے کہ معروف اداکارعمرشریف کی طبیعت ہرلمحے بگڑرہی ہے۔

اہلیہ زرین غزل کہتی ہیں کہ عمر شریف کیلئے ایک ایک منٹ قیمتی ہے، اگرانہیں امریکا منتقل نہیں کیا گیا توان کی یہاں اوپن ہارٹ سرجری کرنا پڑے گی جوان کیلئے نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے۔

خیال رہے دل کے عارضے میں مبتلا عمر شریف کی طبیعت میں تاحال بہتری نہیں آسکی اور وہ کراچی کے نجی اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔

اہلیہ زریں غزل نے بتایا کہ عمر شریف کیلئے ایک ایک منٹ قیمتی ہے، ہمیں عمر شریف کیلئے ائیر ایمبولینس کی بھی ضرورت پڑے گی کیونکہ ان کی حالت ایسی نہیں کہ وہ عام فلائٹ میں سفر کرسکیں۔

زرین عمر نے خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ دل کے عارضے میں مبتلا عمر شریف کو امریکا منتقل نہیں کیا گیا تو ان کی یہاں اوپن ہارٹ سرجری کرنا پڑے گی جو نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3lc3VcJ

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times