Thursday, September 16, 2021

مریم نواز کے گلاس کے پھر چرچے

 مریم نواز کے گلاس کے پھر چرچے

مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے اپنےخصوصی گلاس کے ساتھ نئی تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔ جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں۔مریم نواز کے ہاتھ میں اکثر اوقات ایک مخصوص گلاس نظر آتا ہے اور یہ گلاس سوشل میڈیا پر کئی بار بحث کا موضوع بھی بن چکا ہے۔

اب ایک بار پھر مریم نواز نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر چند تصاویر شیئر کیں ہیں جس میں سے ایک تصویر میں انہوں نے وہی مخصوص گلاس پکڑ رکھا ہے۔
مریم نواز کے تصاویر شیئر کرنے کے ساتھ ہی ان کا گلاس ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مریم نواز کی اِن نئی وائرل تصاویر پر دلچسپ تبصر وں کا سلسلہ جاری ہے۔

کسی نے ان کے گلاس کو لکی گلاس کا نام دیا ہے تو کسی نے مریم نواز سے اس گلاس کا راز پوچھا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی یہ گلاس پی ڈی ایم کے جلسے کے موقعہ پر بلاول بھٹو سے ملاقات کے دوران مریم نواز کے ہاتھ میں دیکھا گیا تھا ۔ ایک اور بار مریم نواز نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس گلاس کے ساتھ تصویر شیئر کی تھی۔

واضح رہے کہ اس بار مریم نواز کی جانب سے شیئر کی جانے والی مخصوص گلاس کے ساتھ تصویر گزشتہ روز ہونے والے مسلم لیگ ن کے پارٹی اجلاس کے دوران لی گئی ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3Cfvvwy

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times