
وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کا سب سے بڑا سرمایہ اس کے لوگ ہوتے ہیں۔وزیر اعظم عمران خان نے احساس پروگرام کے تحت وظائف کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کی تعلیم پر توجہ نہیں دی گئی اور پاکستان میں تقریبا 2 کروڑ بچے اسکول نہیں جاتے۔
انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ملک میں بچیوں کی تعلیم پر بھی توجہ نہیں دی گئی۔ تعلیم پر توجہ نہ دینے سے معاشرہ کبھی ترقی نہیں کر سکتا۔
عمران خان نے کہا کہ ملک میں اسکولوں سے باہر بچوں کی تعداد زیادہ ہے جو المیہ ہے اور ملک میں بچیوں کی بنیادی تعلیم بہت ضروری ہے۔ تعلیم حاصل کر کے بچیاں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتی ہیں۔
انہوں ںے کہا کہ پڑھی لکھی خاتون اپنے معاشرے کو فائدہ پہنچاتی ہے اور ایسا نہیں ہے کہ ہم اپنی بچیوں کو پڑھانا نہیں چاہتے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3DAxc9u
0 comments: