Friday, September 10, 2021

گھریلو جھگڑے پر شوہر نے 4 بچوں کی ماں کو قتل کر دیا

گھریلو جھگڑے پر شوہر نے 4 بچوں کی ماں کو قتل کر دیا

کراچی کے علاقے ملیر میں گھریلو جھگڑے کے دوران شوہر کی فائرنگ سے 4 بچوں کی ماں جاں بحق ہو گئی۔پولیس کے مطابق ملیر گلشن آمنہ کے گھر میں شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی کو قتل کیا، مقتولہ کی شناخت مستفید کے نام سے ہوئی ہے جو چار بچوں کی ماں تھی۔

مقتولہ کے بیٹے کے مطابق ملزم مقتولہ کا تیسرا شوہر ہے، چند روز قبل اس کی والدہ نے اپنا مکان فروخت کیا تھا جس میں سے ملزم نے 20 لاکھ روپے لیے تھے اور وہ سب اس نے جوے اور نشے میں اڑا دیے۔

شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون کے بیٹے کا کہنا ہے کہ آج جب والدہ نے پیسوں سے متعلق پوچھا تو دونوں میں جھگڑا ہو گیا جس پر ملزم نے فائرنگ کر کے والدہ کو قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے 30 بور پستول کے دو خول تحویل میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2X3NPtP

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times