Sunday, September 19, 2021

کراچی گرین لائن ریپڈ بس سروس کیلئے 40 بسوں کی پہلی کھیپ کراچی پہنچ گئی

کراچی گرین لائن ریپڈ بس سروس

کراچی کے شہریوں کا صبر بلآخر رنگ لے آیا ہے اور وفاقی حکومت کی جانب سے کراچی گرین لائن ریپڈ بس سروس کے لیے درآمد کی جانے والی 40بسوں کی پہلی کھیپ کراچی پہنچ گئی ہے۔

گرین لائن ریپڈ بس سروس کے لیے درآمد ہونے والے بسوں کو آج آف لوڈ کیا جائے گا۔ اس سلسلےمیں ایک تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، وفاقی وزراعلی حیدر زیدی، اسد عمر اورامین الحق شرکت کریں گے۔

فروری 2016 میں سابق وزیر اعظم نواز شریف نے اس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا تھا جسے 2017کے اختتام تک مکمل ہونا تھا۔

منصوبہ کی ابتدائی لاگت کا تخمینہ 16 ارب 85 کروڑ روپے لگایا گیا تھا، تاہم سندھ حکومت کی تجویز پر اس منصوبے کے روٹ میں مزید 10کلو میٹر کا اضافہ کیا گیا جس سے لاگت 24 ارب روپے تک بڑھ گئی۔

گرین لائن بس منصوبہ 20 اسٹاپس پر مشتمل ہے، جو پاور ہاؤس چورنگی نارتھ کراچی سے شروع ہوکر نمائش پر اختتام پذیر ہوگا منصوبہ سے یومیہ 3 لاکھ افراد کو سفری سہولت مہیا ہوگی۔

ذرائع کے مطابق مزید 40 بسوں کی دوسری کھیپ کی آمد بھی آئندہ 1 سے 2 ماہ میں متوقع ہے تاہم مزید بسوں کی درآمد کا فیصلہ پہلی کھیپ کی بسوں کی کارکردگی کی بنیاد پر کیا جائے گا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3lCIIcf

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times