
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے کورونا صورتحال میں بہتری پر ملک کے 18اضلاع میں پابندیوں میں نرمی کا اعلان کرتے ہوئے ویکسین نہ لگوانے والوں پر 30 ستمبر سےنئی پابندیاں عائد کردی۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہ کورونا کی چوتھی لہر میں اسپتالوں میں مریضوں میں اضافہ ہوا، ہم نے 24اضلاع کے مزید بندشیں لگائی تھیں، ان 24اضلاع میں وبا کی شرح زیادہ اوراسپتالوں پر دباؤ تھا، اب 24میں سے 18اضلاع میں بہتری نظرآرہی ہیں۔
اسد عمر نے کورونا پابندیوں میں نرمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 24 میں سے اب صرف 6اضلاع میں وبا کے پیش نظر بندشیں برقراررہیں گی، 6اضلاع میں لاہور،فیصل آباد، ملتان، سرگودھا،گجرات ، بنوں شامل ہیں، ان 6اضلاع میں اونچی سطح پر بندشیں 22ستمبر تک برقراررہیں گی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3kfrUZr
0 comments: