Thursday, September 9, 2021

پاک فضائیہ کاسی130 طیارہ امداد لے کر کابل پہنچ گیا

پاک فضائیہ کاسی130 طیارہ امداد لے کر کابل پہنچ گیا

وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر پاک فضائیہ کاسی130 طیارہ امداد لے کر کابل پہنچ گیا۔دفتر خارجہ کے مطابق سی ون 30 طیارے کے ذریعے بھیجی گئی امداد میں 10 ٹن آٹا ، ڈیڑھ ٹن گھی اور ادویات شامل ہیں۔

پاکستانی سفیر منصور احمد خان نے حامد کرزئی ائیر پورٹ پر سامان وصول کیا۔

افغانستان میں پاکستانی سفیر منصور احمد نے بتایا کہ افغانستان میں خوراک اور ادویات کی قلت ہے، ہم 26 میٹرک ٹن امدادی اشیاء دیں گے

انہوں نے کہا کہ دنیا مشکل وقت میں افغانستان کی مدد کرے۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات بھی ادویات اور خوراک پر مشتمل امدادی سامان کا ایک طیارہ کابل بھیج چکا ہے۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3k2wJVT

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times