Monday, September 27, 2021

آئی فون 13 خریدنے کے لیے مختلف ممالک میں لوگوں کی لمبی قطاریں

آئی فون 13 خریدنے کے لیے مختلف ممالک میں لوگوں کی لمبی قطاریں

آئی فون 13 سیریز کو خریدنے کے لیے مختلف ممالک میں لوگوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ آئی فون 13 کو دنیا کے مختلف ممالک میں 24 ستمبر سے فروخت کے لیے پیش کردیا گیا تھا۔ چار روز گزرنے کے بعد بھی ہزاروں افراد مختلف شہروں کے ایپل اسٹورز کے سامنے قطاروں میں کھڑے نظر آئے۔


سنگاپور سے لے کر نیویارک تک، ہر جگہ سیکڑوں افراد قطاروں میں کھڑے اس فون کو خریدنے میں سبقت لے جانا چاہتے ہیں۔
خیال رہے کہ ایپل نے آئی فون 13 منی، آئی فون 13، آئی فون 13 پرو اور آئی فون 13 پرو میکس نئی ایپل واچ اور آئی پیڈ منی کے ساتھ متعارف کرائے تھے۔

آئی فون 13 منی میں 5.4 انچ، آئی فون 13 میں 6.1 انچ، آئی فون 13 پرو میں 6.1 انچ اور آئی فون 12 پرو میکس میں 6.7 انچ ڈسپلے دیا گیا ہے ، یعنی چاروں فونز کا ڈسپلے سائز آئی فون 12 سیریز جیسا ہے۔

اس بار سب آئی فون اے 15 بائیونک پراسیسر سے لیس ہیں اور کمپنی کے مطابق اس کی کارکردگی گزشتہ سال کے اے 14 کے مقابلے میں 20 فیصد زیادہ ہے جبکہ افادیت 30 فیصد زیادہ ہے۔

چاروں فونز میں 5 جی سپورٹ موجود ہے بلکہ اسے زیادہ بہتر بنایا گیا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3ALlUNI

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times