Friday, August 27, 2021

باپ کی شفقت اور سایہ، مریم نواز نے زندگی کے یاد گار لمحے کی تصویر شیئر کردی

باپ کی شفقت اور سایہ، مریم نواز نے زندگی کے یاد گار لمحے کی تصویر شیئر کردی

مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے والد کے ہمراہ اپنی رخصتی کی تصویر شیئر کردی۔تصویر شیئر کرتے ہوئے مریم نواز نے اپنے ٹوئٹ میں تصویر کی کیپشن میں لکھا ’باپ کی شفقت اور سایہ۔نائب صدر مسلم لیگ نون نے یہ بھی کہا کہ شیئر کی جانے والی تصویر 29 برس قبل کی ہے۔


مریم نواز نے اپنے بیٹے جنید صفدر کے نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد اپنی رخصتی کی بھی تصویر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی۔

 

مریم نواز کی جانب سے شیئر کیے جانے والے ٹوئٹ میں ایک جانب مریم نواز کی رخصتی کی تصویر ہے تو دوسری جانب عائشہ سیف کی سابق وزیراعظم نواز شریف کے ہمراہ تصویر ہے۔

یاد رہے کہ مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کے نکاح کی تقریب حال ہی میں لندن کے مقامی ہوٹل میں ہوئی جس میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار سمیت خاندان کے قریبی افراد شریک ہوئے۔

جنید صفدر کے نکاح کی تقریب سے بہت سی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔ جنید صفدر کے گانا گنگنانے کی ویڈیوکو خصوصی طور پر سوشل میڈیا پر پذیرائی ملی۔

نکاح کی خوشی میں جاتی امراء رائے ونڈ میں بھی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ مریم نواز، انکی بیٹی مہرالنساء، شہباز شریف ، حمزہ شہباز اور دوسرے شرکاء نے لندن کی تقریب میں آن لائن شرکت کی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3sT83C0

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times