Monday, August 16, 2021

وہ پاکستانی میری ترجیح ہیں جنہیں ریاست نے اب تک نظر انداز کیا ہے: وزیر اعظم عمران خان

پاکستانی پرچم

وزیر اعظم عمران خان نے سائیکل پر کچرا اکٹھا کرنے والے بچے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہی پاکستانی میری ترجیح ہیں جنہیں ہماری ریاست نے اب تک نظر انداز کیا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سائیکل پر کچرا اکٹھا کرنے والے بچے کی تصویر شیئر کی۔

وزیر اعظم نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ انشا اللہ یہی پاکستانی میری ترجیح ہیں جنہیں ہماری ریاست نے اب تک نظر انداز کیا ہے۔

اس سے پہلے ایک اور ٹویٹ میں وزیر اعظم نے پختونخواہ حکومت کو ایبٹ آباد میں سرسبز پاکستان کے لیے کی گئی کوششوں میں نمایاں خدمات پر مبارکباد دی۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ جدکار بانڈہ بدلاں کے مقام پر بنجر زمین سرسبز بنانے کی کوشش قابل ستائش ہے۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں مذکورہ علاقے کی سرسبز ہونے سے پہلے اور بعد کی تصاویر بھی شیئر کیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3AZ2qoH

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times