
وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ شوکت خانم اسپتال کراچی کی تعمیر کا کام شیڈول کے مطابق جاری ہے اور شوکت خانم اسپتال کراچی کو آئندہ سال دسمبر میں کھول دیا جائے گا۔
کراچی میں شوکت خانم میموریل ٹرسٹ اسپتال کی تعمیر معمول کے مطابق جاری ہے اور یہ آئندہ برس دسمبر تک افتتاح کیلئے پوری طرح تیار ہے،انشاءاللہ۔ کراچی کا یہ شوکت خانم لاہور کے اسپتال سے دوگنا بڑا اور جدید ترین سامان و آلات سے لیس ہوگا۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 4, 2021
pic.twitter.com/iXkYfN8C6h
عمران خان نے کہا کہ کراچی کا شوکت خانم لاہور کے اسپتال سے دوگنا بڑا اور جدید ترین سامان و آلات سے لیس ہو گا۔
وزیر اعظم عمران خان نے کراچی میں زیرتعمیر شوکت خانم اسپتال کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3ikUnf5
0 comments: