
نیٹو نے افغانستان میں اپنا مشن جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ طالبان تشدد اور حملوں کا سلسلہ بند کریں، طاقت سے حکومت پر قبضہ کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔
سیکرٹری جنرل نیٹو نے اپنے بیان میں کہا کہ طالبان تشدد اور حملوں کا سلسلہ بند کریں، طاقت سے حکومت پر قبضہ کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔
دوسری جانب افغانستان کے مسئلے پر منعقدہ کوبرا میٹنگ کے بعد برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا کہ افغانستان سے برطانوی شہریوں کی بڑی تعداد کو آئندہ چند روز میں واپس لائیں گے۔
بورس جانسن کا کہنا تھا کہ ملٹری آپریشن میں مدد کرنے والوں کو بھی برطانیہ منتقل کریں گے۔
ادھر کینیڈا نے خواتین رہنماؤں سمیت 20 ہزار افغان پناہ گزینوں کو رہائش دینے کااعلان کیا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3AHa7iT
0 comments: