Monday, August 2, 2021

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے ایف آئی اے کا شوز کاز نوٹس بدنیتی پر مبنی اور غیر قانونی قرار دے دیا

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے ایف آئی اے کا شوز کاز نوٹس بدنیتی پر مبنی اور غیر قانونی قرار دے دیا

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے ایف آئی اے کا شوز کاز نوٹس بدنیتی پر مبنی اور غیر قانونی قرار دیتے ہوئے تمام الزامات سے انکار کردیا۔

 اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے ایف آئی اے کے شوکاز نوٹس کا تحریری جواب جمع کرا دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے نے من گھڑت الزامات اور قیاس آرائیوں پر ایف آئی آر درج کی، ایف آئی اے کا شوز کاز نوٹس بدنیتی پر مبنی اورغیر قانونی ہے۔

حمزہ شہباز نے جواب میں کہا کہ جن الزمات پر ایف آئی آر کاٹی گئی اس پر پہلے ہی تحقیقات ہو چکی ہیں، اثاثوں کا ریکارڈ انکم ٹیکس، ویلتھ اسٹیمنٹ ،ایف بی آر سمیت متعلقہ فورمز پرموجود ہے اور نیب میرے خلاف خلاف قانون ایک انچ کی جائیداد ثابت نہیں کر سکا۔

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ احتساب عدالت میں ریفرنس اور شوکاز کے مندرجات مماثلت رکھتے ہیں، ایف آئی اے کی بدنیتی واضح طور پر عیاں ہے۔

احتساب عدالت میں میرے خلاف ریفرنس زیر سماعت ہے، جو الزمات لگائےگئےان پر لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت حاصل کر چکا ہوں، ایف آئی اے نے جو ایف آئی آر درج کی وہ خلاف قانون ہے، الزامات بے بنیاد ہیں ،تمام الزامات سے انکار کرتا ہوں۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/37h6qDT

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times