Wednesday, August 4, 2021

نیب نے شہباز شریف کیخلاف نئی انکوائری شروع کردی

قومی احتساب بیورو (نیب) نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف

قومی احتساب بیورو (نیب) نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے خلاف نئی انکوائری شروع کردی۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف کے خلاف نیب نے سرکاری زمین ٹرانسفر کرنے پرنئی انکوائری شروع کی اور نیب ایگزیکٹو بورڈ نے آج انکوائری کی منظوری دی۔

ذرائع نے بتایا کہ شہبازشریف پر بہاولپور سیٹلائٹ ٹاؤن میں سرکاری زمین من پسند افراد کو ٹرانسفرکرنے کا الزام ہے۔

دوسری جانب نیب نے بھی اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں شہباز شریف کا نام نہیں صرف سابق وزیراعلیٰ پنجاب لکھا گیا ہے۔

نیب اعلامیے کے مطابق نیب ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں 11 انکوائریزکی منظوری دی گئی جس میں سابق ایم این اے، سابق کمشنربہاولپور کے خلاف بھی انکوائری شامل ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے افسران اور اہلکاروں، سابق ضلعی ناظم نصیر آباد سکندر عمرانی اور سابق سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ کوئٹہ علی احمد مینگل کے خلاف انکوائری کی منطوری دی گئی۔

نیب اعلامیے کے مطابق ایم این اے باسط سلطان کے خلاف انکوائری عدم ثبوت کی بنیاد پربند کرنےکی منظوری دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے خلاف احتساب عدالت اور بینکنگ کورٹ میں مقدمات زیرسماعت ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3A5iF2O

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times