Tuesday, August 24, 2021

ڈاکٹر محمد اشفاق کو نیا چیئرمین ایف بی آر تعینات کردیا گیا

ایف بی آر

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر محمد اشفاق کو نیا چیئرمین ایف بی آر تعینات کردیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کابینہ اجلاس پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ہزاروں غیر ملکیوں کو افغانستان سے پاکستان نے نکالا ہے، پی آئی اے 1500 افراد کو افغانستان سے پاکستان لے کرآئی، پاکستان انخلا کے پراسس میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، افغانستان میں حکومت بننے سے متعلق پاکستان کا کردار ذمہ دارانہ ہے، ہم افغانستان کی اتھارٹیز کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ بھارت افغانستان میں مداخلت سے باز رہے، بھارت کوشش کر رہاہے کہ افغانستان کو سبوتاژ کرے، ہندوستان کا کوئی بارڈر نہیں ہے وہ اس معاملے سے دور رہے جب کہ امید ہے کہ عالمی برادری بھارتی حرکات کا نوٹس لے گی۔

وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ پاکستان غیر ملکیوں کو بارڈر کے راستے پاکستان آنے کے اجازت نامے دے رہاہے، کسی افغانی کو پاکستان نہیں آنے دیا جا رہا، افغانیوں سے متعلق وہاں کی حکومت نے پالیسی بنائی ہے اور افغانیوں کے لیے عام معافی کا اعلان کیا جا چکا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ڈاکٹر محمد اشفاق کو نیا چیئرمین ایف بی آر تعینات کیا گیا ہے جب کہ شبلی فراز نے کابینہ کو الیکٹرانک ووٹنک پر بریفنگ دی اور آئی ووٹنگ کے نظام کے لیے نادرا کو ہدایت کی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے کہا ہے مینار پاکستان کا واقعہ انتہائی تشویش ناک ہے لہذا اس معاملے میں سب سے مشاورت کی جائے گی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/38bw3Xb

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times